اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی جونیئر گرلز ٹیم کے چنائو کے لئے چار رکنی الیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرائیں نےچار رکنی سلیکشن کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔
محمد ریاض سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اعجاز الحق، انوار احمد اور قرت العین شامل ہیں۔ قومی جونیئر گرلز ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں 12 مارچ کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں ہوں گے جس میں ملک بھر سے لڑکیاں حصہ لے سکتی ہیں ۔