اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا تا ہم گلگت بلتستان ،شمالی بلوچستان،جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،بلوچستان اور جیکب آباد میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران بابوسر ، استور، کالام اور بگروٹ میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان ث بگروٹ 10، بونجی 06،گلگت ، سکردو، چلاس 05، خیبرپختونخوا میں پٹن 09،دیر 05، مالم جبہ ، پاراچنار 04،بالاکوٹ، سیدو شریف 03، چراٹ 02،دروش 01، بلوچستان میں کوئٹہ (شیخ ماندا08،سمنگلی06)،خضدار 06، ژوب03،دالبندین02، قلات،نوکنڈی 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 08، راولاکوٹ07، کوٹلی 01اور سندھ میں جیکب آباد میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران بابوسر 05 انچ، استور 3.5، کالام 01 انچ اور بگروٹ میں ہلکی برفباری ہوئی۔ ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 05، کالام منفی 03، گوپس اور ہنزہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔