قومی معیشت تباہ کرنے والے مجرموں کو عوام پہچانتی ہیں، معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران اور عمران دار ہیں، مریم اورنگزیب

149
نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا اس دعا کے ساتھ دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ”نوجوان ترقی کا چھو لیں آسماں“....یہ وہ پروگرام ہے جسے فتنہ، فساد اور انتشار کے منصوبہ ساز نے ”سیاسی رشوت“ کہہ کر علم دشمنی کی تھی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام قومی معیشت تباہ کرنے والے مجرموں کو پہچانتی ہے، معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران اور عمران دار ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے چار سالوں میں ملکی معیشت کی تباہی سے متعلق اعداد و شمار شیئر کئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2013 سے 2018 تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 3843.8 ارب روپے کی محصولات اکٹھی کیں

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں 2018 سے 2022 تک 3828.5 ارب روپے کی محصولات جمع ہوئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مالیاتی خسارہ 4.1 فیصد تھا جو پی ٹی آئی کے چار سالوں میں بڑھ کر 7.9 فیصد تک پہنچ گیا۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم 356.8 ارب ڈالر تھا جو پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں کم ہو کر 300.8 ارب ڈالر رہ گیا