لاہور۔3مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم ہاوس ماڈل ٹاؤن میں سابق گورنر اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر مرتضیٰ محمود، رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ محمود اور عثمان محمود بھی موجود تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم احمد محمود کے درمیان انتخابات سے متعلق صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے پی پی پی رہنما عرفان گردیزی اور چیف کوآرڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے بھی ملاقات کی۔