مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں بھاگ رہی، بار بار الیکشن سے ملکی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

141

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے ،جنرل الیکشن اگر پرانی مردم شماری کے تحت ہوئے تو 4ماہ بعد پھر اگلے الیکشن نئی مردم شماری کے تحت کروانے پڑیں گئے، بہتر ہو تا تھوڑا انتظار کر لیا جاتا۔گزشتہ روزنارووال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خود کہہ کر گئے تھے کہ جنرل الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں بھاگ رہی۔ایک ساتھ الیکشن ہو ں۔بار بار الیکشن سے ملکی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔