33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمسلمانں بنیاد پرستی کا سب سے بڑا نشانہ بن رہے ہیں، بانکی...

مسلمانں بنیاد پرستی کا سب سے بڑا نشانہ بن رہے ہیں، بانکی مون

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔ 9 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان سب سے زیادہ بنیاد پرستی کا نشانہ بن رہے ہیں اور اس جنون کا مقصد ہمیں مذہب، علاقے اور شہریت کے نام پر آپس میں بانٹ کر دہشت کا راج قائم کرنا ہے. مسٹر مون نے تشدد اور بنیاد پرستی پر روک لگانے سے متعلق ایک کانفرنس میں کل کہا "پر تشدد بنیاد پرستی کسی بھی مذہب، علاقے، شہریت یا گروپ سے منسلک نہیں ہے. اسلامی اسٹیٹ اور بوکو حرام جیسی تنظیموں کا مقصد لوگوں کو مختلف بنیادوں پر آپس میں لڑا کر دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے لیکن ہم متحد ہو کر اس طرح کی تنظیموں کے ارادوں کو ناکام کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=354

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں