وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے، مریم اورنگزیب

129

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج سے شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم 6 مارچ کو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔