پی ایس ایل 8،پشاور زلمی کا 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

257
HBL PSL
HBL PSL

راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی کی طرف سے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیاجبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بائولنگ اٹیک کیا۔

قبل ازیں کپتان راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ کے ٹاس کے موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاویز کو شامل کیا ہے،

پشاور زلمی کو 150 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز نے 7 میچ کھیل کر 6 جیتے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔پی ایس ایل 8 کا فائنل میچ 19 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔