اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اس لئے ملک بھر میں بسنے والی تمام اقلیتیں اپنے مذہبی رسم ورواج بھر پور جوش وجذبے سے مناتی ہیں۔
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہولی کے تہوار کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتیں ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہولی تہوار خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ میں پاکستان کے ایوان بالا کی جانب سے ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ ہمیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے محبت، بھائی چارے اور امن کو مزید فروغ دینا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ رنگوں اورمحبت کے اس دن کو منانے کا مقصد نفرتوں اور برائی کا خاتمہ اور محبت کا پیغام ہے۔آج پیغام کا دن ہے کہ ہم اپنے کردار اورسوچ کو بدلیں، بہار کی آمد پر ہولی کا تہوار خوشیوں کا باعث ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو نہ صرف مساوی حقوق حاصل ہیں بلکہ مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اس لئے تمام اقلیتیں اپنے عقائد و رسم ورواج کے مطابق زندگیاں بسر کر رہیں ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو نہ صرف مساوی حقوق حاصل ہیں بلکہ مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اس لئے تمام اقلیتیں اپنے عقائد و رسم ورواج اور روایات کے مطابق زندگیاں بسر کر رہیں ہیں۔