ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر رلی روسو نے پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

115

راولپنڈی۔10مارچ (اے پی پی):ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر رلی روسو نے پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ روسو نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں طوفانی بیٹنگ کی اور41 گیندوں پر 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی، جنوبی افریقن کرکٹر نے اس سے قبل 2020 کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی،

روسو نے اس میچ میں پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ آصف علی اور کامران اکمل کو بھی 17 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔