وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

154

اسلام آباد ۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزارت توانائی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کووفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔