اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کامن ویلتھ ڈے کی تقریبات کے موقع پر کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے ملاقات میں کثیرالجہتی نظام میں بے مثال تنائو کے وقت دولت مشترکہ کی اقدار کو مضبوط کرنے اور تنظیم کو آگے لے جانے کے طریقوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔