شہباز شریف نے سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں تختی کی نقاب کشائی کی

248
شہباز شریف نے سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں تختی کی نقاب کشائی کی

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرائی کے ہمراہ سینیٹ آف پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں تختی کی نقاب کشائی کی۔جمعرات کو سینٹ کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات کی مناسبت سے کمیٹی آف ہول کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹ نے ان کو یادگاری تحفہ پیش کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین سینٹ کو میڈلین پیش کیا۔