اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر کوہستان کے علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور بلندی درجات اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو تمام تر طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔\932