ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 48 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

125
President Trophy Grade
President Trophy Grade

ایسٹ لندن۔19مارچ (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقاکو 48 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے ، شائی ہوپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 128 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں رومین پائول 46 ، نکولس پوران 39 ، کائل میئرز 36 اور برینڈن کنگ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ،

جنوبی افریقا کی طرف سے جیرلاڈ کوٹزی نے تین جبکہ تبریز شمسی اور بورن فورچیون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ، جنوبی افریقا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان تیمبا بووما نے 144 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، کوئنٹن ڈی کوک 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، ویسٹ انڈیز کی طرف سے الزاری جوزف اور عقیل حسین نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، شائی ہوپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔