اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوروز کے پرمسرت موقع پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ وہ خوشی کے اس موقع پر ایران میں امن و خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعاون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔