فضائی سرحدوں اورفضائی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کاکردارلائق تحسین ہے، وزیرخزانہ

70
فضائی سرحدوں اورفضائی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کاکردارلائق تحسین ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے ملک کی فضائی سرحدوں اورفضائی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے کردارکو سراہاہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں پاک فضائیہ کے ائیرمارشل غلام عباس گھمن (ستارہ امتیازملٹری) سے ملاقات میں گفتگوکے دوران کہی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ اقتصادی اورسلامتی کی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔وزیرخزانہ نے ملک کے فضائی سرحدوں اورفضائی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے کردارکی تعریف کی۔

وزیرخزانہ نے ملک کے فضائی سرحدوں کے نگرانی کیلئے پی اے ایف کے کردار پراطمینان کااظہارکیا اورپاک فضائیہ کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔ائیرمارشل غلام عباس گھمن نے معاونت اورتعریف پروزیرخزانہ کاشکریہ اداکیا