سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سپیکر ہاؤس کےآپریٹر قیصر شاہ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

150

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سپیکر ہاؤس کےآپریٹر قیصر شاہ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے قیصر شاہ کے نام جاری اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کی وفات کے بعد ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔