دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

104
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کوجاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار200کیوسک اور اخرج 7 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 600کیوسک اور اخراج 15ہزار600کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 22ہزار400کیوسک، اخراج 22 ہزار 400کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 14 ہزارکیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار600 کیوسک اور اخراج 6 ہزار100 کیوسک ہے ۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1423.86 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.418 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1095.75 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.336 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ ہے۔