آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس،پاکستان نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے دی

125

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):ملائیشیا کے شہر کچنگ میں آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس جونیئر ٹیم مقابلوں میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں مضبوط آسٹریلوی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا اور ورلڈ گروپ ایونٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا جو اس سال کے آخر میں جمہوریہ چیک میں منعقد ہوگا۔

صدر پی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو شکست دینے پر ٹیم اور کپتان کو مبارکباد دی ہے ۔کوارٹر فائنل کے بوائز سنگلز میں ابوبکر طلحہ نے تاکی تاکیزاوا کو 6-4،3-0 سے شکست دی جبکہ کوس کوپر نےحمزہ رومن کو 6-2،6-1 سے ہرا دیا۔ بوائز ڈبلز میں ابوبکر طلحہ /حمزہ رومن نے کوس کوپر / انتھونی بیکر نکولس کو 6-1،6-4 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔