مینز آئی پی ایل کا ساتواںمیچ،گجرات ٹائٹنزکی مسلسل دوسری فتح ، دہلی کیپٹلز کو 6وکٹوں سے شکست

88

نئی دہلی۔5اپریل (اے پی پی): دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو با آسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ گجرات ٹائٹنز کی آئی پی ایل میں مسلسل دوسری فتح ہے۔دفاعی چیمپئنز نے 163 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سائی سدھرسن نے ناقابل شکست 62 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ان کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ارون جیٹلی سٹیڈیم، نئی دہلی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے ساتویں میچ میں دہلی کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔کپتان ڈیوڈ وارنر نے 37 رنز بنائے۔اکشر پٹیل نے36 جبکہ سرفراز خان نے 30 رنز سکور کئے۔گجرات ٹائٹنز کی جانب سے محمد شامی اور راشد خان نے تین، تین جبکہ الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے سائی سدھرسن کے ناقابل شکست 62 رنز کی بدولت نہ صرف مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا بلکہ لیگ میں مسلسل دوسری فتح بھی سمیٹ لی۔ دہلی کیپٹلز اینریچ نورٹجے نے دو جبکہ مچل مارش اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سائی سدھرسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932