اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں امن وامان کے بغیر کوئی ملک بھی خوشحال نہیں رہ سکتا، انسانیت کےلئے کام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، نیت میں اخلاص ہوتو اللہ کی مدد شامل حال ہوجاتی ہے۔قومی امن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلمان اورغیرمسلم سب برابر کے شہری ہیں جن کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔