وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عمران ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

117
بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم خیبرپختونخواکے صوبائی عہدیدار عمران ایڈووکیٹ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عمران ایڈووکیٹ سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس و ہمدردی ہے، قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔