اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

104

راولپنڈی۔11اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی جی پی او سے برمنگھم بھیجے جانے والے پارسل سے 55 گرام ہیروئین برآمدکر لی گئی ۔اسلام آباد جی روڈ 26 نمبر چونگی کے قریب چارسدہ کے رہائشی ملزم سے 3 کلو چرس برآمد جبکہ 26 نمبر چونگی کے قریب دوسری کارروائی میں اسلام آباد کی رہائشی خاتون سے 700 گرام ہیروئن برآمدکر لی گئی۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب مختلف کارروائیوں کے دوران کار سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی اور پشاور کی رہائشی خاتون اور 2 ملزمان گرفتارکیے گئے جبکہ دوسری کارروائی میں چارسدہ کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی ۔برآمدشدہ منشیات فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی۔فیصل آباد ساہیانوالا ٹول پلازہ کے قریب کار سے 30 کلو چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمدکرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلوڈر گاڑی سے 8 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔

ا س موقع پر تفتیش کے بعد ایئرپورٹ کے امدادی عملے کے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ۔اپشاور سے پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش نا کام بنادی گئی ۔پشاور رنگ روڈ کے قریب پک اپ سے 10 کلو ہیروئن برآمد کرکے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ٹانک ڈیرہ روڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے کار سے 30 کلو چرس برآمد کرکے ٹانک کے رہائشی کو گرفتارکر لیا گیا ۔دریں اثنا خیبر سے پشاور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

اے این ایف اور ایف سی کی زیرا چیک پوسٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران اورکزئی کے رہائشی 2 ملزمان سے 10 کلو چرس برآمدکی گئی ۔فرینڈ شپ گیٹ چمن کے قریب مشکوک پارسل سے 8 کلو آئس اور 4 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں غیر آباد مکانات سے مجموعی طور پر 242.800کلو چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔