اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے جمعرات کو سمرقند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے چوتھے اجلاس کے موقع پر ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ ویپا حاجیوف سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے رابطوں، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کے شعبہ میں تعاون اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت اور اس پر جلد عمل درآمد کے حوالے سے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔