وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی سمرقند میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محردین سے ملاقات

175

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سمرقند میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سے جمعرات کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے چوتھے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محردین سے ملاقات کی۔

دونوں وزراءنے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کے بعد دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔