وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

233

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے بارے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔