یواے ای حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ مالی معاونت کی تصدیق کردی ہے،وفاقی وزیرخزانہ کا ٹویٹ

200

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ یواے ای کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ مالی معاونت کی تصدیق کردی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان یو اے ای سے مذکورہ ڈیپازٹس کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاری میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی تصدیق ہوچکی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جلد سٹاف سطح کا معاہدہ ہوجائے گا۔