اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیڈرل کپ 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیاہے ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں بڑی تعداد میں باسکٹ بال کلبس حصہ لے رہےہیں ، اسلام آباد کے ملٹی پرپز کورٹ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں شرکت 37ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیاہے ۔
ایونٹ کےپہلے روز کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد ہاکس نے اے کے اے کلب کو شاندار کھیل کی بدولت 34-53پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں بحریہ ٹاون سی ایچ کو ڈی ایچ اے لیکس کے ہاتھوں 43-56پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میچ میں سپرس کلب نے ہاکس گرینز کیخلاف 34-50پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ چوتھے میچ میں تھنڈرز نے ٹائٹین کو51-62پوائنٹس سے جیت اپنے نام کی ۔
سٹی ریپٹرز نے بال میجکشن کو شاندار کھیل کی بدولت 29-47پوائنٹس سے شکست دی۔ دیگر پول میچز میں سٹی ریپٹریز نے ریپٹریز وائٹ کو 31-46، بلز بی نے بال میجکشن بی کو 32-56، ہاکس بلیوز نے ہاکس گرینز کو 29-47، تھنڈرز نے جی فائیو کو 41-59، ریپٹرز ریڈ نے بلز بی کو 37-61، نیٹ ریپرز نے ٹی ڈبلیو سی کو 40-63، بحریہ اے نے میریکلرز کو 29-52پوائنٹس سے شکست دی ۔