وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازجنازہ ہفتہ کو رات ایک بجے جامعہ مسجد دارالاسلام جی سکس ٹواسلام آباد میں ادا کردی گئی

401
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ہفتہ کو رات ایک بجے جامعہ مسجد دارالاسلام جی سکس ٹو اسلام آباد میں ادا کر دی گئی

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور کی نماز جنازہ ہفتہ کو رات ایک بجے جامعہ مسجد دارالاسلام جی سکس ٹو اسلام آباد میں ادا کی گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نماز جنازہ پڑھائی،وفاقی وزیر مذہبی امور ہفتہ کی شب میریٹ چوک سے سیکرٹریٹ جاتے ہوئے المناک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے،

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ سینٹ میں قائد ایوان سید یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ (ن) فیڈرل کیپٹل کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ایم این اے علی وزیر، سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی، جے یو آئی اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے بعد میت ان کے آبائی علاقہ تاجبی خیل ایف آر لکی مروت روانہ کر دی گئی جہاں دن کے وقت نماز جنازہ ادا کی جائے گی-

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر مذہبی امور کی وفات پر اظہار افسوس کیااور تعزیتی پیغام جاری کئے- علاؤہ ازیں وفاقی وزراء ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ اور دیگر نے بھی اظہار تعزیت کیا۔