اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج(اتوار کو) لاہور میں زیر تعمیر لاہور برج اور سی بی ڈی انڈر پاس کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کو منصوبوں کے تعمیراتی کام کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی۔