کراچی۔16اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز سے ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے مرحوم کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔