سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کا طورخم کے نزدیک ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار

169
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آ تشزدگی میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ضلع خیبر کے علاقے طورخم کے نزدیک ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ۔