سانحہ لسبیلہ طرز پر مفتی عبدالشکور کےحادثے پر بھی منظم مہم چلائی جارہی ہے ،افسوسناک کلچر پروان چڑھایا جارہا ہے ، کسی بھی واقعہ پر اس حد تک گر جانے کی مذمت کرتے ہیں ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

143
سانحہ لسبیلہ طرز پر مفتی عبدالشکور کےحادثے پر بھی منظم مہم چلائی جارہی ہے ،افسوسناک کلچر پروان چڑھایا جارہا ہے ، کسی بھی واقعہ پر اس حد تک گر جانے کی مذمت کرتے ہیں ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے سانحہ لسبیلہ طرز پر وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے پر بھی منظم مہم چلائی جارہی ہے ،افسوسناک کلچر پروان چڑھایا جارہا ہے ، کسی بھی شہادت اور واقعہ پر اس حد تک گر جانے کی مذمت کرتے ہیں ۔

وہ بدھ کو ا ایم این اے آغا رفیع اللہ کے نکتے پر قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں تین دن پہلے ہفتے کی رات اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی خود مانیٹرنگ کر رہی ہوں ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی شہادت پر وفاقی کا بینہ اور اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ہر آنکھ آشک بار ہے ،پارلیمان سے ایک قرارداد بھی پاس ہوئی جس میں عبدالشکور صاحب کو ہلال امیتاز سے نوازا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین دن سے شوشل میڈیا پر اس سانحے پر سیاست ہورہی ہے ، ایک سازش گھڑی جارہی ہے، ہر طرف سے پیغام آرہا ہے کہ یہ سانحہ سازش کے ساتھ جڑا تھا ،

وزیراعظم کی ہدایات پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اس معاملے پر خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کر دی ہے ، ابھی تک کوئی ایسے شواہد نہیں ملے کہ اس سانحے میں کوئی سازش ہے ، کسی بھی اندیشے سے پاک کرنے کے لئے وزیراعظم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت دی ، اس بارے رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے اس سانحے پر غلیظ مہم چلائی جارہی ہے، یہ وہ ہی لوگ ہیں جنہوں نے لسبیلہ حملے پر بھی ایسی مہم چلائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے حوالے سے انشااللہ کل حقائق پارلیمان کے سامنے رکھیں گے