جدید ترین روبوٹک سرجری ،پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز تحسین کے لائق ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

239
عمران نیازی 9 مئی کے المناک واقعات میں اپنے جرم سے توجہ ہٹانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ترین روبوٹک سرجری جیسےاہم اقدام کےآغاز پرپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ(پی کے ایل آئی) ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز تحسین کے لائق ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ عظیم فلاحی منصوبہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے عتاب کا شکار رہا۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پی کے ایل آئی جگر اور گردے کے علاج اور پیوندکاری کے حوالے سے پاکستان کاجان ہوپکنز بنے گا۔