اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم سوڈان کی تشویشناک صورتحال اور وہاں پاکستانی کمیونٹی کی حفاظت اور سلامتی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ سوڈان میں پاکستان کا سفارت خانہ ہماری کمیونٹی کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطے میں ہے اور وہ انہیں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانیوں کی سلامتی حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کی اولین ترجیح ہے۔