اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما ڈاکٹر عرفان گل مگسی سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عرفان گل مگسی سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ سب کے سانجھے ہوتے ہیں۔میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی کہ اللہ اسے جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔