گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی موسمیاتی تنظیم

157

جنیوا۔22اپریل (اے پی پی):عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او )کے سیکرٹری جنرل پیٹری ٹالاس نے کہا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آب و ہوا میں تبدیلیاں جاری ہیں، دنیا بھر میں آبادی شدید موسم اور موسمیاتی واقعات سے شدید متاثر ہو رہی ہے۔ڈبلیو ایم او کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیاموسمیاتی تبدیلی نے 2022 میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی

کیونکہ خشک سالی، سیلاب اور گرمی کی لہروں نے ہر براعظم میں برادریوں کو متاثر کیا اور اس پر کئی ارب ڈالر لاگت آئی۔پورٹ کے مطابق انٹارکٹک سمندری برف اپنی کم ترین ریکارڈ سطح پر گر گئی، اور کچھ یورپی گلیشیئرز کا پگھلنا بھی اندازوں سے باہر تھا۔ عالمی درجہ حرارت کے لحاظ سے، سال 2015 تا 2022 ریکارڈ پر آٹھ گرم ترین سال تھے۔ گلیشیئرز کا پگھلنا اور سطح سمندر میں اضافہ، جو 2022 میں ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا، ہزاروں سال تک جاری رہے گا۔