بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کی نماز گڑھی خدابخش میں ادا کی

235
بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کی نماز گڑھی خدابخش میں ادا کی

سکھر۔ 22 اپریل (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں عیدالفطر کی نماز ادا کی ۔ ‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کی نماز گڑھی خدا بخش میں ادا کی ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نماز عید الفطر کے بعد شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی ، پهول چرھائے اور فاتحہ پڑھی ۔ نمازِ عید کے بعد ملکی سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خوش حالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔