24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے، شائقین کا تفریحی اور...

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے، شائقین کا تفریحی اور صحت مند سرگرمیوں کے مقابلوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فٹ بال، فٹسال اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں نے شائقین کو بہت زیادہ تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کیں اور مقابلوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا،

ان مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی بلوچستان کے لوگوں خاص طور پر نوجوان طبقے نے بھرپور حوصلہ افزائی کی اور لوگوں کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئی۔ یہ تقریبات 20، 21 اور 22 اپریل کو پیغام پاکستان پروگرام کے تحت منعقد کی گئیں۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے خضدار اور دکی کے اضلاع میں فٹ بال کے دو میچ کھیلے گئے جس میں 500 کے قریب شائقین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اضلاع کیچ، پنگور، واشک، اوستہ محمد اور گوادر میں سات فٹسال میچ کھیلے گئے جن سے 1700 سے زائد شائقین محظوظ ہوئے۔ مقامی نوجوانوں کے لئے تین کرکٹ میچوں نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں تفریح کا موقع پیدا کیا، ان کرکٹ میچوں کو تین سو سے زیادہ شائقین نے دیکھا۔

اسی طرح لسبیلہ اور بارکھان میں دو تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 200 طلباءنے حصہ لیا۔ ان تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا نے مسلح افواج کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات اور کردار پر روشنی ڈالی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=360520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں