بنگلور۔23اپریل (اے پی پی):انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا دیا ، گلین میکسویل کو 77 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، گزشتہ روز بنگلور میں کھیلے گئے لیگ کے 32 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ،
گلین میکسویل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 44 گیندوں پر 77 رنز بنائے ، فاف ڈوپلیسی نے 39 گیندوں پر 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، راجستھان کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ اور سندیپ شرما نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، راجستھان رائلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ، دیودت پدیکال 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، بنگلور کی طرف سے ہرشل پٹیل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔