وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چاروں صوبوں کے گورنرز کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی

24

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے گورنرز کو ٹیلی فون کرکے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔ پی ایم پریس ونگ کے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد اور ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔\932