مدینہ منورہ ۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود مکہ میں ہنگامی حج انتظامات کا جائزہ لینے بعد اگلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے،مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور صلوۃ و سلام پیش کیا۔
پیر کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے ریاض الجنہ میں نوافل اداکئے،امت مسلمہ کے اتحادواتفاق،پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ مدینہ منورہ میں سعودی وزارت مذہبی امور کے ذمہ دران سے ملاقاتیں کریں گے اور ڈائریکٹر حج مدینہ سے مدینۃ المنورہ میں حجاج کرام کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ اور حج انتظامات کا جائزہ لیں گے۔