اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کے آخری مرحلہ کا آغاز کل(بدھ)سے ہوگا ۔
عید الفطر کی تعطیلات کے باعث فیلڈ ورک 5 دن کیلئے روک دیا گیا تھا۔ترجمان ادارہ شماریات پاکستان محمد سرور گوندل کے مطابق ساتویں خانہ ومردم شماری 2023 کا فیلڈ آپریشن عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے اعلان کے بعد 21 اپریل کو روک دیا گیا تھا جس کے بعد عیدتعطیلات مکمل ہونے پر آج (بدھ) 26 اپریل 2023 مردم شماری کا کام دوبارہ سے شروع کر دیا جائے گا تا ہم توسیع کاحتمی فیصلہ سینسس مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری سے ہوگا۔
اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق تئیس کروڑ تیرپن لاکھ اٹھاسی ہزاراوناسی (23,53,88,089)افراد کا شمار ہو چکا ہے۔ جن میں پنجاب میں اب تک 11کروڑ60لاکھ، 34ہزارنو سو (11,60,34,900)افراد، سندھ میں 5کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار 8سورتین 5,28,57,803))افراد، خیر پختونخواہ میں3کروڑ92لاکھ320,افراد اوربلوچستان میں اب تک ایک کروڑ بانوے لاکھ پچپن ہزارچھ سو اڑتالیس (1,92,55,648) افراد کا شمار کیا جا چکا ہے۔ کراچی میں ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ سے زائد افراداور لاہور میں ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو گنا جاچکا ہے۔