مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی، اتحادی جماعتوں کی قیادت اور اراکین قومی اسمبلی کامجھ پر مسلسل اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

110

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی، اتحادی جماعتوں کی قیادت اور اراکین قومی اسمبلی کامجھ پر مسلسل اعتماد کرنے پر مشکور ہوں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری ارتقاء میں اتحادی سیاست ایک منفرد تجربہ ہے، ہم پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے اور آمریت کی سیاست کو نہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔