راولپنڈی ۔27اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان نے ون ڈے کیرئیر کی نویں سنچری بنالی ، نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے اپنا روایتی کھیل پیش کیا اور کیوی باؤلرز کو گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروک کھیلے ،
انہوں نے 99 گیندوں پر ایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے کیریئر کی نویں سنچری مکمل کی، وہ 114 گیندوں پر 117 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے ۔