اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

116

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 4 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔

ملزمان سے 3 گرام کوکین ، 2 گرام آئس اور 180 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں ۔کوئٹہ کراچی روڈ ، آر سی ڈی ہائی وے پر 2 بڑی کارروائیاں کی گئیں۔پہلی کارروائی میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مِنی بس سے 84 کلو چرس برآمدکی گئی ۔برآمدشدہ چرس بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئ تھی۔اس موقع پر مستونگ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

دوسری کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانے سے 120 کلو چرس برآمدکر کے کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان موقعہ پر گرفتار کیے گئے ۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار مُلزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔