آرینا سبلینکااور ماریا سکاری میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

142
Indian Wells Open Tennis
Indian Wells Open Tennis

میڈرڈ۔3مئی (اے پی پی): بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکااور یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ آرینا سبلینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں مصری حریف کھلاڑی مایار شریف اور ماریا سکاری نے رومانین حریف کھلاڑی اریناکیمیلیا بیگو کو شکست دی۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 سالہ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی آرینا سبلینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصری حریف کھلاڑی مایار شریف کو 6-2، 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانین حریف کھلاڑی اریناکیمیلیا بیگو کو 7-6(7-3)، 4-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں آرینا سبلینکااور ماریا سکاری ایک دوسرے کے خلاف فائنل کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔