سپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹےکی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی

287
راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسلم بھوتانی کمیٹی کے چیئرمین مین مقرر کئے گئے ہیں جبکہ دیگرارکان میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ، خالد حسین مگسی، وجیہ قمر اور ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ شامل ہیں ۔کمیٹی اپنی تحقیقات اور انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد لے سکے گی۔

کمیٹی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کا انتخابی ٹکٹ دلانے کے بدلے ایک کروڑ 20 لاکھ کا تقاضا کر رہے ہیں۔