وزیراعظم شہباز شریف سےنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات، صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری بارے آگاہ کیا

342

لاہور۔3مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں سال گندم کی بھرپور پیداوار کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی بھرپور پیداوار ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال گندم کی بھرپور پیداوار کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔